کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اترپردیش اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ نہ
لینے پر چٹکی لیتے ہوئے شہری ترقی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ
کیا محترمہ گاندھی شکست کے خوف سے انتخابات سے دور ہیں۔مسٹر نائیڈو نے آج یہاں انتخابی جلسہ عام میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی
کے ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم میں نہ آنے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ
محترمہ گاندھی شکست سے خوف زدہ تو نہیں ہیں۔انہوں نے رام مندر کے سوال پر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے
رام مندر انتخابی مسئلہ نہیں ہے اور نہ / نہ ہی پارٹی رام مندر کی بنیاد
پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے۔